سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مظہر عباس خان نے ڈی ایچ کیوہسپتال بھکر کا اچانک دورہ .
ہمارے نمائندے ملک نذیر کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے ڈی ایچ کیو کے ایمرجنسی بلاک، او پی ڈی، 1/10 بلاک، سرجیکل بلاک، جناح وارڈ، ٹی بی کنٹرول پروگرام، آپریشن تھیٹر سمیت دیگر طبی سہولیات، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری،صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کا بغور مشاہدہ کیا۔سی ای او صحت و آبادی نے او پی ڈی میں موجود مریضوں اور انکے ساتھ آئے ہوئے عزیز واقارب سے بات چیت کرتے ہوئے عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے حوالہ سے ان سے دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کے مسائل سنے اور موقع پر موجود عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت ہرگز نہ برتی جائے۔انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور سٹاک پوزیشن کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ ضروری ادویات کی بلا تعطل فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری،بروقت اور باوقار انداز میں طبی سہولیات فراہم کرنا ہیلتھ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سی ای او صحت و آبادی نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کے لیے موافق ماحول کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں.
No comments:
Post a Comment