تلاش

test

Sunday, 12 April 2026

.پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ۔عوامی تائثرات

 .پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ۔عوامی تائثرات


 ڈیرہ مراد جمالی  وزیراعظم پاکستان  میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کو بلوچستان کے ضلع نصیراباد کے عوامی حلقوں نے ایک مثبت اور اچھا اقدام  قرار دیا ہے جس سے مہنگائی سے سستاے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم ہوگا 

مہنگائی کے دباؤ میں پسے ہوئے شہریوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عام آدمی کو کافی  تک ریلیف ملے گا  نصیراباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ہوگی  بلکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کاروباری طبقے نے بھی اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسے  اقدامات تسلسل کے ساتھ کیے جائیں تو معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے 

شہریوں نے وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف سے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے لیے ایسے فیصلے کرتے رہیں گے تاکہ عام آدمی کی مشکلات میں مزید کمی لائی جا سکے

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot