پپلاں( رابطہ نیوز کے بیوروچیف رانا زاہد وقاص ) تحصیل انتظامیہ پپلاں اور پیرا فورس کا پپلاں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ دوسرے روز بھی جاری۔سرکاری املاک پر بنی پختہ دکانیں شیڈ مشینری کے ذریعے زمین بوس کردیئے گئے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سےجاری حکم پرعمل درآمد کے لیئے ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفراقبال اور انچارج پیرا فورس میڈم شیزا گیلانی کو پپلاں سے تمام تجاوزات ختم کرنے کاحکم دیا جن کےزیر نگرانی میونسپل کمیٹی پپلاں پیرافورس اور ستھراپنجاب کی ٹیموں نے گزشتہ روزسے پپلاں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھا ہواہے۔آپریشن کلین اپ
پپلاں سبزی منڈی سے شروع کیاگیا جو دوسرے روز چھٹی کے باوجود جاری ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او پپلاں انسپکٹر ملک عبدالغفار پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود تھے جبکہ میڈیا کے نمائندے بھی موقع پرموجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنرپپلاں چوہدری ظفر اقبال اور انچارج پیرا فورس میڈم۔ شیزا گیلانی آپریشن کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کی ناجائز تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے واضح احکامات ہیں اور ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کے احکامات کی روشنی میں ہم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری املاک پر ناجائز تجاوز کیاہواہے تمام تجاوزات کو مکمل ختم کیا جائے گا اور یہ آپریشن پپلاں حافظ والا،
ہرنولی اور کندیاں تک ہوگا تحصیل بھر میں جس جس جگہ ناجائز تجاوزات موجود ہیں سب کو ختم کیا جائے گا

No comments:
Post a Comment