'اس کی توقع نہیں تھی '، وزیراعظم کی جانب سے تعریفیں سن کر ٹرمپ کا دل باغ باغ ہوگیا
غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔
بعد ازاں وزیر اعظم نے شرم الشیخ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اہم دن ہے، انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کیلئے کامیاب ہوئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج غزہ کے لیے اہم اور تاریخی دن ہے ، پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا، وہ سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں، انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن قائم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔
وزیر اعظم کی جانب سے تعریفیں سن کر امریکی صدرکا دل باغ باغ ہوگیا اور انہوں نے شہباز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور حیران ہوتے ہوئے مائیک پر کہا کہ' میں نے اس کی توقع نہیں کی تھی'۔
ٹرمپ نے شرکا کو کہا کہ 'چلو اب گھر چلیں، اب میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا'۔
امریکی صدر نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ' شکریہ آپ نے کافی اچھے انداز سے گفتگو کی
No comments:
Post a Comment