تلاش

test

Tuesday, 30 September 2025

~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگو





 "اقوام متحدہ کی عمارت میں غزہ کی صورتحال پر اجلاس خوش آئند پیش رفت ہے۔ غزہ سے متعلق اجلاس میں حوصلہ افزا بات 

چیت ہوئی۔ مجھے کامل یقین ہے کہ غزہ پر حالیہ اجلاس کا مثبت نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہو۔ غزہ میں 2023ء سے ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے 


جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ غزہ میں مسلمانوں کے خلاف بربریت کی ایسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ میں نے الحمد للہ غزہ کی صورتحال پر جنرل اسمبلی میں بھرپور آواز اٹھائی، فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس کے علاوہ مسئلہ کشمیر اور کشمیر کی آزادی کے لیے بھی جنرل اسمبلی کے فورم پر بھرپور آواز اٹھائی۔"


~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگو

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot