تلاش

test

Monday, 6 April 2026

بھکر میں جنسی حراسگی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار

 بھکر میں جنسی حراسگی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار

 بھکر  رپورٹ (اعجاز رانجھا)  بھکر میں جنسی حراسگی کی کوشش کرنے والا درندہ گرفتار 

بھکر پولیس نے دریا خان کے علاقے  میں خاتون کو جنسی حراسگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او بھکر کی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی دریا خان انسپکٹر محمد شعیب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھکر پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ فوری طور پر درج کیا گیا اور ملزم غلام فرید ولد انور سکنہ ٹبہ حبیب شاہ کوٹلہ جام کو قانون کے مطابق پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔ 

ملزم سے تفتیش جاری اور متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او بھکر کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot