تلاش

test

Sunday, 22 June 2025

ایران، اسرائیل جنگ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات سمیت گھریلو اخراجات کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟



ایران، اسرائیل جنگ دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات سمیت  گھریلو اخراجات کو کیسے متاثر کر سکتی ہے؟

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری مسلح تصادم آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کے باعث نہ صرف خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ عالمی سطح پر اس تنازع کے پھیلاؤ کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ اس کشیدہ صورتحال کے ابتدائی اثرات عالمی معیشت پر نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں، خاص طور پر مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی اور اضطراب پیدا ہوا ہے۔
تنازع شروع ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں تیل کی قیمتوں میں 10 ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ توانائی کے اخراجات بڑھنے سے خوراک سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی عالمی سطح پر اضافہ ہو سکتا ہے۔
تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں بھی فوری محسوس کیے گئے۔ ایران اسرائیل تنازع کے آغاز کے بعد، 15 جون کو پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اس اضافے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے تک کا اضافہ شامل تھا۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot