تلاش

test

Friday, 24 October 2025

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ

 محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 39واں اجلاس منعقد ہوا،

رپورٹ ملک اختر جاوید لاہور 

 جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر شافع حسین نے شرکت کی، جبکہ صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمیٹی کو صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔


اجلاس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے، قیامِ امن کے لیے علماء کرام کے کردار کو مزید مؤثر بنانے اور سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کے فروغ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔








صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور اس میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کی باعزت واپسی کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔


صوبائی وزیر شافع حسین نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے، جبکہ صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔


اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی پولیس چوہدری سلطان، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی احسان علی جمالی کے علاوہ پنجاب بھر کے کمشنرز اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot