چھوٹا منہ بڑی بات – گزارش برائے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ
محترمہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ نے بڑے خوبصورت انداز میں اعلان کیا کہ اب سرکاری اسپتالوں میں تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔ یہ سن کر عوام کے دلوں کو بہت اطمینان ملا، خاص طور پر اُن غریبوں کو جو دور دراز علاقوں سے سفر کر کے صرف اس اُمید پر اسپتال آتے ہیں کہ مفت علاج اور ادویات میسر آئیں گی۔
مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ادھی سے زیادہ دوائیں اب بھی باہر سے خریدنی پڑتی ہیں۔ جو ٹیسٹ سرکاری اسپتالوں میں تجویز کیے جاتے ہیں، ان کی فیس کم از کم 200 روپے سے شروع ہو کر 800 روپے تک جاتی ہے۔ اس صورتحال میں عام شہری، خاص طور پر غریب طبقہ، شدید پریشانی کا شکار ہے۔ جب سب کچھ پیسے سے لینا پڑے تو پھر "مفت علاج" کا فائدہ کس کو؟
ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ڈاکٹر حضرات اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں، عملہ بھی بہتر ہے، اور دیگر نظام بھی نسبتاً ٹھیک چل رہا ہے، مگر ادویات اور ٹیسٹ فیس جیسے معاملات پر فوری نوٹس لیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
محترمہ مریم نواز صاحبہ سے گزارش ہے کہ وہ اس اہم مسئلے پر فوری توجہ دیں تاکہ ان کا اعلان صرف کاغذوں تک محدود نہ رہے بلکہ عملی طور پر بھی عوام کو فائدہ پہنچے۔
فقیر سجاد حسین
No comments:
Post a Comment