تلاش

test

Thursday, 7 August 2025

محکمہ لائیو سٹاک ساہیوال نے جعلی اور غیر مستند افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ا





 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک ساہیوال نے جعلی اور غیر مستند افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ اس سلسلے میں اڈا مائی والی مسجد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عطائی ڈاکٹر محمد فاروق کو مصنوعی نسل کشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔کارروائی محکمہ لائیو سٹاک ساہیوال کی چیکنگ ٹیم نے کی جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عرفان مشتاق نے کی جبکہ وٹرنری آفیسر ڈاکٹر اسامہ افضل اور دیگر افسران بھی ٹیم میں شامل تھے۔ پولیس کی مدد سے عطائی ڈاکٹر محمد فاروق ولد اللہ یار قوم سنیارا کو موقع پر گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ فرید ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف جانوروں کی صحت کو تحفظ ملے گا بلکہ جعلی ڈاکٹروں کے نیٹ ورک کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔محکمہ لائیو سٹاک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عطائیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ کسانوں اور مویشی پال حضرات کو معیاری اور محفوظ سہولیات میسر آ سکیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot