تلاش

test

Friday, 8 August 2025

ڈی پی اوبھکر شہزاد رفیق اعوان کا دوسرے روز جاری چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی پروگرام 11/12 صفر المظفر'' پر کوٹلی بارگاہ قدیمی قبرستان مجالس پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ


ڈی پی اوبھکر شہزاد رفیق اعوان کا دوسرے روز جاری چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی پروگرام 11/12 صفر المظفر''  پر کوٹلی بارگاہ قدیمی قبرستان مجالس پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ 

ڈی پی او بھکر نے دوسرے روز جاری مجلس "بارہی" کے پروگرام بھکر سٹی کا وزٹ کیا سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 سیکیورٹی پلان کے مطابق 1400 سے زائد پولیس آفیسران وملازمان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں.


سیکیورٹی ڈیوٹی پر حاضر ملازمبن کو چیک کیا ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق بریف کیا الرٹ و چوکس ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات۔۔


سرکل افسران اور سیکٹر انچارچز کو ہدایات کہ بار بار ڈیوٹی کو چیک کریں ڈیوٹی کی اہمیت کے متعلق ملازمان کو آگاہ کریں 


 امام بارگاہ کی تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کیلئے پولیس اہلکار تعینات کیے گیۓ ہیں جبکہ ملحقہ راستوں پر ایلیٹ پولیس فورس پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دے گی ، بھکر سٹی ایریا کے تمام انٹرنس پوائنٹس پر بھی پکٹس لگائی گئی ہیں۔ 


پروگرام کی جگہ پنڈال اور اطراف کے تمام راستوں پر  خفیہ CCTV کیمرہ جات لگائے گیۓ ہیں جبکہ مرکزی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب ، خاردار تاریں بھی لگائی گئی ہیں اور میٹل ڈیکٹیکٹرکے ذریعے بھی چیکنگ کی جارہی ہے۔ اونچے مقامات اور چھتوں پر سنایپر تعنیات کیے گیے ہیں،


گلیوں اور پنڈال کے اردگرد کو قناتیں لگا کر سیل کر دیا ہے، پولیس کے ہمراہ رضا کاربھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ 


موبائل کیم وین کے ذریعے تمام راستوں اور آمد ورفت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ 


مانیٹرنگ کیلئے ڈی پی او آفس بھکر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر بلا تعطل تمام پروگرام کی مسلسل نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے


ضلع کے تمام پتن ہاۓ اور بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر چیکینگ کا نظام انتہائی سخت کر دیا ہے نیز ضلع کے تمام انٹری پوائنٹ پر بھی ناکہ بندیاں قائم کر کے سختی سے چیکینگ کی جا رہی ہے۔


بھکر سٹی کی ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو دشواری سے بچانے کیلیے متبادل روٹ پلان جاری کیا گیا ہے ٹریفک پولیس بھکر پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہی ھے اور گائیڈ کر رہی 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot