تلاش

test

Sunday, 19 October 2025

پہلی بار افغانستان نے باضابطہ طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں، ان کے سہولت کاروں اور معاون عناصر

 یہ معاہدہ دراصل اُس اصولی مؤقف کی کامیابی ہے جس پر پاکستان نے ہمیشہ عالمی اور علاقائی فورمز پر زور دیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

رپورٹ ملک اختر جاوید لاہور 












پہلی بار افغانستان نے باضابطہ طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں، ان کے سہولت کاروں اور معاون عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے گا اور اپنی زمین کو کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔


پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، عسکری طاقت اور سرحدی اقدامات کے ذریعے یہ واضح کر دیا کہ قومی سلامتی کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔ انہی مؤثر اقدامات کے باعث مخالف فریق مذاکرات پر آمادہ ہوا اور پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرنا پڑا۔


اس تمام عمل میں قطر اور ترکیہ کی ثالثی نے مذاکرات کو مثبت سمت دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ معاہدے کی تفصیلات کو فی الحال منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ پاکستان کے سنجیدہ، ذمہ دارانہ اور حقیقت پسندانہ سفارتی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔


اب ضروری ہے کہ افغانستان اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ دونوں ممالک پائیدار امن، استحکام اور علاقائی خوشحالی کی راہ پر ایک ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot