میانوالی کی تاریخ میں پہلی بار ہنی ٹر یپ کا مقدمہ درج
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے اجمل اور ڈی ایس پی سرکل کامران ظہور کے احکامات اور سپرویثرن میں
ایس ایچ او سٹی میانوالی عمران خان روکھڑی کی شاندار کاروائی
میانوالی کی تاریخ کی پہلی ہنی ٹریپ کی ایف آئی آر ایک خاتون اور اسکے کارندوں کیخلاف درج کرلی گئی
گذشتہ روز خوشاب کی رہائشی شازیہ مقبول نامی خاتون نے ایک فروٹ بیچنے والے کو ہنی ٹریپ کے ذریعے پھنساتے ہوئے ایک مکان میں بلایا اور وہاں پر موجود مولوی نعیم اور ناصر نامی شخص جوکہ شازیہ کے آلہ کار تھے اور خود کو پولیس کا اہلکار بتارہے تھے فروٹ بیچنے والے کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا جس پر ریڑھی بان نے اپنا موبائل ان کے پاس رکھا اور رقم کا بندوبست کرنے کا کہہ کر وہاں سے نکل آیا
اور سیدھا تھانہ آن پہنچا
جہاں پر ایس ایچ او سٹی میانوالی عمران خان روکھڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ایف آئی آر درج کی بلکہ ملزمان کو بھی دھر لیا
اب ہنی ٹریپ والوں کی خیر نہیں
اب سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ ختم ہوا اور عورت کارڈ کھیلنے والیوں کو بھی اب عب رت کا نشان بنایا جائے گا
No comments:
Post a Comment