تلاش

test

Monday, 29 September 2025

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو بھرپور جواب، بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں ہال چھوڑ کر چلاگیا









 پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو بھرپور جواب، بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں ہال چھوڑ کر چلاگیا


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا اور بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے منہ توڑ جواب دیا۔


سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ بھارت خطے کا غاصب اور غنڈہ ہے، پورے خطے کو اپنی بالادستی کے عزائم اور انتہا پسندانہ نظریات کی بنیاد پر یرغمال بنائے ہوئے ہے، جو بدقسمتی سے نفرت، تقسیم اور تعصب کو ہوا دیتے ہیں۔


سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ آج ہم نے ایک رکن ملک کی طرف سے وہی پرانی تقاریر سنیں جو قابلِ اندازہ تھیں،  پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش، جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوؤں پر مبنی مگر ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل خالی تھی۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot