الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان کردیا۔ یہ فیصلہ چھ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے کی صورت میں جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیاں 9 اکتوبر 2025 سے شروع کی جائیں گی اور دو ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت کرائے جائیں گے، جبکہ تمام ٹائم لائنز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ عوامی نمائندگی کے نظام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور وقت پر بلدیاتی انتخابات یقینی بنائے جائیں گے
No comments:
Post a Comment