تلاش

test

Sunday, 19 October 2025

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ سڑک کلیئر کرانے میں کردار ادا کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں، تحریک لبیک کیساتھ دو

 `وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک سے پوچھیں کہ ان کی کاز فلسطین تھی یا دہشت گردوں کی رہائی تھی۔`


تفصیلات کے مطابق ملک میں امن و امان کی صورتحال پر وزارت داخلہ میں اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیرداخلہ، وزیرمذہبی امور، وزیراطلاعات اور وزیرمملکت داخلہ نے شرکت کی، محسن نقوی نے کہا کہ تحریک لبیک کے اعلیٰ عہدیداران سے حکومت کے مذاکرات ہوتے رہے،


محسن نقوی نے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرت نہ ہونے کے تاثر کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر کہ تحریک لبیک کیساتھ مذاکرات نہیں ہوئے تو یہ غلط ہے۔



انھوں نے کہا کہ ایک دینی جماعت نے ثالثی کیلئے کردار ادا کیا، تحریک لبیک نے انھیں بھی ڈچ کیا، لبیک یارسول اللہﷺ کا نعرہ صرف تحریک لبیک کا نہیں ہم سب کا ہے، مظاہرین پر کوئی تشدد نہیں ہوا صرف ان کو روکا گیا جن کے پاس اسلحہ تھا۔











وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ سڑک کلیئر کرانے میں کردار ادا کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں، تحریک لبیک کیساتھ دو تین دن تک مذاکرات ہوتے رہے۔


انھوں نے کہا کہ یہ کیا بات ہوگئی ہے کہ ہر دو تین ماہ بعد ایک احتجاج کی تیاری کرلی جاتی ہے، تحریک لبیک نے گن پوائنٹ پر گاڑیاں لیں اور احتجاج میں شامل کیں۔


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کے عہدیداران کے علاوہ کسی مدرسے ممبر یا کارکن کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی، ٹی ایل پی والے مذاکرات میں گرفتار افراد کی رہائی کے مطالبے کرتے رہے۔


انھوں نے کہا کہ عوام کی زندگی اجیرن کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائےگی، ہماری طرف سے کارروائی صرف پُرتشدد مظاہرین کیخلاف کی گئی۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot